پاکستانی فنکار جو کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے

پاکستانی فنکار جو کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے






معروف گلوکار ابرارالحق نے سوشل میڈیا پر اپنے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ کورونا وائرس نے مقبول گلوکار اور رہنما تحریک انصاف ابرار الحق کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ معروف گلوکار ابرارالحق نے سوشل میڈیا پر اپنے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ریڈ کریسنٹ اور سہارا کی ذمہ داریاں اسکائپ کے ذریعے جاری رکھوں گا۔ میرے چاہنے والے تمام کورونا متاثرین کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔
اس سے قبل معروف گلوکار ابرارالحق نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ رات سے بخار اور کھانسی کا شکار ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ یہ کورونا نہیں ہوگا مگر جن لوگوں سے میں ملتا رہا ہوں ان میں گورنر پنجاب بھی شامل ہیں۔ انہیں احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کرتا ہوں۔


اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں





ٹی وی کی دو سیئنر آرٹسٹ اور ڈائریکٹر روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔
جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند دن سے ناساز تھی جس وجہ سے انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔
بعد ازیں دونوں نے اپنے گھروں میں ہی آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔
ذرائع نے مزید آگاہ کیا کہ سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہلِ خانہ کے کورونا ٹیسٹ بھی جلد متوقع ہیں

Post a Comment

0 Comments