اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی غریب ترین ممالک کے قرضوں میں رعایت کی اپیل | Good News

قرضوں میں رعایت کی اپیل


غریب ترین ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جائے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 
انتونیو گتیریس 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس نے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے لڑ رہے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جانی چاہیے۔
اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ترقی پزیر ممالک اور یہاں تک کہ متوسط آمدنی والے ممالک انتہائی غیر محفوظ ہیں اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں یا پھر عالمی معاشی بحران کی وجہ سے دب جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کووڈ 19 کا مقابلہ کرنا اور اس سے نکلنے پر پیسہ لگے گا اور ایسا نہ ہوا تو اس سے بھی زیادہ خرچ ہوگا۔‘
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب جی 20 کے ممالک نے گذشتہ ماہ دنیا کے 77 غریب ترین ممالک کی قرضوں کی اقساط کو باقی کے سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کی تھی۔
عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے اجلاس کو بتایا کہ شرائط پر پورا اترنے والے نصف ممالک نے اس پیشکش کو قبول کر لیا ہے لیکن قرضوں میں طویل مدتی رعایت کی ضرورت ہے۔






Post a Comment

0 Comments