زندگی کے آٹھ سال ضائع کیے، بتایا بھی نہیں کہ شادی کر لی ہے

 زندگی کے آٹھ سال ضائع کیے، بتایا بھی نہیں کہ شادی کر لی ہے


پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کچھ عرصے قبل ہی یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا ہے۔ انھوں نے اپنا ایک شو بھی شروع کیا ہے۔
شو کی یوں تو اب تک صرف دو قسطیں جاری ہوئی ہیں، لیکن انھیں مجموعی طور پر دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ ان کے چینل کے سبسکرائبر بھی تقریباً 50 ہزار تک پہنچ چکے ہیں۔
اپنے تازہ ترین شو میں صباء قمر نے اپنی نجی زندگی کے حالات کا ذکر کیا اور ایک شخص کے ساتھ تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ آٹھ سال گزارنے کے بعد بھائی کو احساس ہوا کہ شادی تو اپنے خاندان کی لڑکی سے کریں گے۔ اپنے ہی خاندان کی لڑکی کی منگنی تڑوا کر بھائی نے شادی کر لی۔ پھر اتنی بھی ہمت نہیں تھی کہ مجھے کال کر کے کہتے کہ شادی کر لی ہے، وہ بھی فیس بک سٹیٹس سے پتا چلا۔‘
صباء قمر کے مداحوں نے انھیں بے باک انداز میں ایسے نجی اور حساس موضوع پر بات کرنے پر سراہا مگر ساتھ ہی کچھ لوگوں نے انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

یوٹیوب پر پوسٹ کیے گئے اس شو میں جب صباء سے اُن سے ڈیٹنگ کے بارے میں میزبان سوال کرتا ہے تو اُن کا جواب جو صباء قمر کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا۔













Post a Comment

0 Comments