The sports world is not safe because of the global outbreak of the Corona virus

The sports world is not safe because of the global outbreak of the Corona virus


عالمی وبا کورونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ چین، اٹلی، ایران، اسپین اور امریکہ کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔ دنیا بھر میں تمام کھیلوں کی سرگرمیاں خاص طور پر پروفیشنل فٹبال لیگ بھی معطل ہیں۔ یورو کپ 2020 کو ملتوی کرکے اگلے سال جولائی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیمپئنز لیگ اور یورپا لیگ کو بھی منسوخ کردیا گیا اور ابھی تک ان ایونٹس کے انعقاد کے نئی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کورونا وائرس نے کسی کو بھی نہیں بخشا۔ دنیائے کھیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی، منیجرز بھی اس وبا سے محفوظ نہیں رہ سکے اور جان کی بازی ہار گئے۔ کئی کھلاڑیوں میں کووڈ-19وائرس کی تشخیص ہوئی اور ان کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا جبکہ کئی پلیئرز احتیاطی طور پر آئسولیشن اختیار کرلی۔ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہوچکے ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بھی شامل ہے

Post a Comment

0 Comments